اختلافات بلٹ کے بجائے بیلٹ سے حل کرنے کے خواہاں ہیں، صدر جو بائیڈن

0

نیویارک(ذیشان شمسی) امریکی صدر جوبائیڈن نے اوول آفس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہاختلافات بلٹ کے بجائے بیلٹ باکس سے کرنے کے خواہاں ہیں۔سیاسی بیان بازی کافی حد تک بڑھ گئی ہے، سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی ضرورت ہے۔
امریکی صدر نے ٹرمپ کے زیادہ زخمی نہ ہونے پر شکر کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں کسی کی جان کو خطرہ نہیں ہونا چاہیے، اختلاف کا مطلب دشمنی نہیں ۔
جو بائیڈن نے کہا کہ معلوم نہیں کہ حملہ آور کا کیا مقصد تھا؟ اسے مدد حاصل تھی یا نہیں؟ امریکا میں اس قسم کے تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔ صدارتی انتخاب میں خطرات بہت زیادہ ہیں۔ جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے