غزہ جنگ ، پولیو مہم بری طرح متاثر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا تمام فریقین کو مکمل تعاون اور ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ

نیویارک اقوام متحدہ ( ذیشان شمسی ) سیکریڑی جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوترس نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں پولیو ویکسین مہم کو یقینی بنانے کے لئے اسرائیلی اور فلسطینی دونوں اطراف اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور مہم کےَلئے انسانی بنیادوں پر سیز فائر کریں اگر ایسا نہیں ہوتا تو ہر صورت میں پولیو مہم کے لئے راستہ بنائیں
اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری جنرل نے غزہ کی صورتحال پر شدید اظہار تشویش کیا انہوں نے غزہ میں پولیو مہم کو درپیش مسائل پر شدید اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ غزہ انسانی بحران خوفناک صورتحال اختیار کرچکا ہے غزہ میں بچوں کو پولیو ویکسین مہم کو یقینی بنانے کے لئے دونوں جانب سے مکمل تعاون اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور انسانی بنیادوں پر سیز فائر کیا جائے اگر ایسا نہیں ہوتا تو کم از کم پولیو مہم کے لیے راستہ بنایا جائے انکا کہنا تھا کہ دو فلسطینی علاقوں خان یونس اور اور دیر البلاد میں علاقوں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے انہوں نے خبردار کیا کہ پولیو کا مرض کسی کا انتظار نہیں کرے گا نہ ہی کوئی سرحد دیکھے گا ویکسینیشن نہ ہونے کے باعث ہزاروں بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے سیکریڑی جنرل نے کہا کہ اس وقت فلسطین کی صورتحال بدترین ہوچکی ہے اور دنیا صرف اسے دیکھ رہی ہے انکا کہناتھا کہ رواں ماہ کے آخر میں بچوں کو ویکسین دینے شروع کردیں گے ، اقوام متحدہ غزہ میں دس سال سے کم عمر کے چھ لاکھ چالیس ہزار بچوں کو دو مراحل میں ویکسین دے گا