امریکہ میں نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے باضابطہ ذمہ داریاں سنبھال لیں

نیویارک (ذیشان شمسی) امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر رضوان سعید نے ذمہ داریاں سنبھال لیں، بدھ کو اپنی اولین مصروفیات کے طور پر انہوں نے سفارتخانے کے عملے سے تعارفی ملاقات کی اور پاکستان ، بلخصوص معاشی صورتحال کے تناظر میں ترجیحات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ رضوان سعید قبل ازیں پاکستانی سفارتخانے میں ڈپٹی چیف آف مشن کے طور پر طویل عرصے تک خدمات انجام دے چکے ہیں اس عرصے میں انہوں نے جلیل عباس جیلانی، اعزاز احمد چوہدری، اسد مجید خان اور علی جہانگیر صدیقی کے ساتھ سفارتی ذمہ داریاں انجام دیں۔