ٹیسٹ درجہ بندی،رضوان اپ،بابراعظم ڈاؤن
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔
قومی بلے باز بابر اعظم کی رینکنگ میں 6 درجے تنزلی ، تیسرے سے نویں نمبر پر چلے گئے۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی سات درجے رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے، رضوان اور آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ کے یکساں پوائنٹس ہیں اور یہ دونوں دسویں اور گیارہویں نمبرپر موجود ہیں۔
