منی پور ، نسلی فسادات پر 33 افراد گرفتار
بھارتی پولیس نے ریاست منی پور میں نسلی تشدد میں اضافے کے بعد 33 افراد کو گرفتار کر لیا ، جہاں کرفیو نافذ اور انٹرنیٹ بند ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق ہندو میتی اکثریت اور عیسائی کوکی برادری کے درمیان منی پور میں مئی 2023 میں جھگڑے شروع ہوئے تھے، اس نسلی تنازع کے بعد سے کم از کم 200 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
