خودکش حملوں کیلئے ورغلایاگیا،عدیلہ بلوچ
تربت سے گرفتار کی گئی خودکش حملہ آور عدیلہ بلوچ نے والدین کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ
کچھ لوگوں نے خودکش حملے کے لئے ورغلایا اور دہشت گردی کیلئے میری برین واشنگ کی گئی۔
عدیلہ نے کہا کہ میں نے ابتدائی تعلیم تربت سے حاصل کی، نرسنگ کا کورس کوئٹہ سے کیا، مجھے بہکایاگیاتھا، میرے علاوہ پہاڑوں پرایک اور لڑکی کا بھی برین واش کیاگیا تھا، میں غلط راستے پر چل رہی تھی لیکن حکومت بلوچستان کی وجہ سے بچ گئی۔
عدیلہ بلوچ کا کہناتھا کہ سوچا نہیں تھا خودکش دھماکا کرنے سے معصوم لوگوں کی جان جائے گی، دہشت گردی کے لیے نوجوانوں کو ورغلایاجا رہا ہے ، دہشت گرد اپنے مقاصدکیلئے لوگوں کواستعمال کرتے ہیں، نوجوانوں کو نصیحت کرتی ہوں دہشت گردوں کی باتوں میں نہ آئیں۔
