ترک صدر طیب اردوان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ

نیویارک اقوام متحدہ ( ذیشان شمسی ) قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر اعلیٰ سطحی مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کونسل کے پانچ مستقل ارکان کے حوالے سے کہا کہ دنیا محض انہی ممالک پر مشتمل نہیں ہے اور عالمگیر انصاف کو ان چند ممالک کی خواہش پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں ایک سال سے جاری اسرائیلی حملوں میں 41 ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں اور یہ علاقہ دنیا میں خواتین اور بچوں کا سب سے بڑا قبرستان بن گیا ہے۔ سچائی دم توڑ رہی ہے اور مزید منصفانہ دنیا کے لیے انسانیت کی امیدیں مرتی جا رہی ہیں۔ ان حالات میں سلامتی کونسل کب تک خاموش تماشائی بنی رہے گی۔