خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے آئینی ترمیم کا مسودہ متفقہ منظور کرلیا
آئینی ترمیم کے بارے میں خصوصی کمیٹی نے ترمیم کا مسودہ متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے۔
یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے جمعہ کی شام اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن گروپ اور پاکستان تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں کی جانب سے مسودہ منظور کیا گیا جبکہ کسی جماعت نے کوئی اختلافی نوٹ نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑی پیشرفت ہے اور اب یہ مسودہ منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو پیش کیا جائیگا جس کے بعد اسے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا۔