پنجاب میں مصنوعی بارش کی مقامی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ
ٹیکنالوجی کے میدان میں پنجاب ایک بار پھر آگے ۔مصنوعی بارش کی مقامی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور گوجر خان میں ’’ کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کے نتیجے میں بارش ہوئی ۔ماہرین کے مطابق دوپہر دو بجے’’ کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی گئی جس سے جہلم اور گوجر خان میں چند گھنٹوں بعد بارش ہوئی۔’’ کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کے اثرات لاہور پر بھی بارش کی صورت برآمد ہونے کا قوی امکان ہے
