وزیراعظم کی سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ پوائنٹس کی حد عبور کرنے پر مبارکباد
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سٹاک مارکیٹ ہنڈرڈ انڈیکس کے ایک لاکھ پوائنٹس کی حد عبور کرنےپر قوم کو مبارک باد دی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے یونہی محنت کرتے رہیں گے۔مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم سے عہد کیا تھا کہ معاشی استحکام اور ترقی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھاؤنگا۔
شرح سود 15 فیصد اور ترسیلاتِ زر ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے ہیں ۔ملکی ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
