سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ انتقال کر گئے
بھارت کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ92 برس کی عمر میں دہلی میں وفات پا گئے ۔
طبعیت خراب ہونے پر انہیں دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں داخل کرایا گیا تھا۔۔بھارتی حکومت نے ڈاکٹر من موہن سنگھ کی آخری رسومات سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں سات روزہ سوگ منایا جائے گا ۔سرکاری عمارات پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا ۔
