وزیراعظم کراچی پورٹ پر ایف بی آر کسٹمز کلیئرنس خود کار نظام کا افتتاح کریں گے
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ د ورے پر کراچی پہنچ گئے۔
وزیراعظم کراچی پورٹ ٹرسٹ میں ایف بی آر کی کسٹمز کلیئرنس کے خودکار نظام کا افتتاح کریں گے۔اس نظام کا مقصد کسٹمز کلیئرنس میں شفافیت اور کلیئرنس کے دورانیے میں کمی لانا ہے۔
وزیر اعظم نے اپنے گزشتہ دورہ کراچی میں اس خودکار نظام کے تنصیب کی ہدایات دی تھیں۔ وزیراعظم پاکستان سٹاک ایکسچینج کا دورہ کریں گے جس میں اس کی 2024 میں پوری دنیا کے دوسرے بہترین کارکردگی کے حامل سٹاک ایکسچینج کا اعزاز حاصل کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
