پاکستان امن کا داعی ہے لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ صدر پاکستان 

0

909626 12.05.2011 12 мая 2011 г. Президент Пакистана Асиф Али Зардари во время встречи с президентом России Дмитрием Медведевым в Кремле. Сергей Гунеев / РИА Новости

اسلام آباد (پاکستانی نیوز) فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب سے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد قوم کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، پوری قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے، سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینا قابل فخر لمحہ ہے، فیلڈ مارشل کا اعزاز دینے کی منظوری پر مجھے بہت مسرت ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈ کیا، دشمن کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ تھی، ہمارے بھرپور جواب نے دنیا پر ہماری صلاحیت ثابت کردی، پاکستان امن کا داعی ہے لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ وطن عزیز کے چپے چپے کا دفاع کرنا جانتے ہیں، اللہ تعالیٰ وطن عزیز کے محافظوں کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے