امن کا راستہ صرف مذکرات اور سفارتکاری ہے بھارتی جنگی جنون نے خطے کے امن استحکام کو خطرات سے دوچار کردیاہے ، بلاول بھٹو

نیویارک اقوام متحدہ ( ذیشان شمسی ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی سربراہی میں پارلیمانی وفد نے او آئی سی رکن ممالک کو بھارتی جارحیت سے پیدا شدہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے پہلگام حملے کو بغیر کسی تحقیق کے پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کو مسترد کر دیا انکا کہناتھا کہ بھارت نے جھوٹے الزامات کو سرحد پار حملوں کا جواز بنایا بلاول بھٹو نے کہا کہ او آئی سی اس نازک وقت میں دنیا کا اخلاقی ضمیر بن کر سامنے آئی ہے۔ انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے حمایت جاری رکھی جائےپارلیمانی وفد نے سندھ طاس معاہدے کی بھارت کی یکطرفہ معطلی کو "پانی کا ہتھیار” بنانے کی کوشش اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا پاکستانی وفد نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت نے خطے کو غیرمحفوظ بنا دیا ہے۔ دنیا کو اس خطرناک رجحان کو معمول بننے سے روکنا ہوگا اس موقع پر پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے، ثالثی اور جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے پر او ائی سی کا شکریہ ادا کیا۔