پاکستان امن پسند ملک ہے ،، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ اور موثر جواب دیا جائے گا ، شیری رحمان

واشنگٹن ( پاکستانی نیوز ) چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی سفارتی وفد واشنگٹن میں اہم ترین ملاقاتوں میں مصروف ھے وفد نے امریکی سینیٹرز سے اہم ملاقات کی ھے سینیٹر شیری رحمان نے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ ملاقات میں انڈس واٹر ٹریٹی اور کشمیر پر جامع تبادلہ خیال ہواہے انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، لیکن اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بھارت خطے میں نیا غیر ذمہ دارانہ رویہ مسلط کرنا چاہتا ہے انکا کہناتھا کہ دنیا کو بھارت کے جنگی عزائم پر تشویش ہونی چاہیے شیری رحمان نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف مشترکہ میکانزم کی ضرورت ہے پاکستانی سفارتی وفد نے امریکی ثالثی پر سینیٹرز کا شکریہ ادا کیا