امریکا نے سلامتی کونسل میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی

نیویارک اقوام متحدہ ( ذیشان شمسی )غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد کو مسترد کردیا گیا ہے
غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی، امریکا نے مؤقف اختیار کیا کہ اسرائیل کی سکیورٹی کو نقصان پہنچانے والی کوئی بھی چیز قبول نہیں، حماس کو شکست دینا اور دوبارہ خطرہ نہ بننے دینا اسرائیل کا حق ہے۔
دیگر14اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جنگ بندی کے حق میں ووٹ دینے والوں میں پاکستان بھی شامل تھا۔