امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مابین ملاقات ،، علاقائی سلامتی دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

واشنگٹن ( ذیشان شمسی ) امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ اور پاکستان کے پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مابین وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی ، جنرل عاصم امریکی صدر کی جانب سے خصوصی دعوت پر وائٹ ہاؤس گئے اس موقع پر ظہرانہ کا اہتمام بھی کیاگیا ، ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال گیا ، ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ روکنے کیلئے شکریہ ادا کرنے کیلئے مدعو کیاتھامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ آج فیلڈ مارشل عاصم منیرسے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا، پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت ہو رہی ہے، پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔۔