ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے گزشتہ مالی سال کے دوران ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر اطمینان ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال دوہزار چوبیس ، پچیس کے دوران اڑتیس ارب تیس کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں جو مالی سال 2023-24کے دوران بھیجی گئی ترسیلات زر سے آٹھ ارب ڈالر زیادہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ چھبیس اعشاریہ چھ فیصد کا یہ نمایاں اضافہ انتہائی حوصلہ افزاء پیشرفت ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی گرانقدر خدمات اور ملکی معیشت پران کے اعتماد کا مظہر ہے ۔
انہوں نے کہاکہ حالیہ مثبت اقتصادی اشاریے حکومت کی درست اور موثر پالیسیوں کامنہ بولتا ثبوت ہیں۔
وزیراعظم نے اقتصادی استحکام سے پائیدار اقتصادی ترقی کی جانب بڑھنے کیلئے حکومت کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا ۔
