بھارت پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کر رہا ہے،ترجمان پاک فوج

0

راولپنڈی ( مانٹیرنگ ڈیسک ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو بھارت نے پاکستان کے خلاف پالیسی کے طور پر اپنایا ہوا ہے۔ 

الجزیرہ ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت کے یہ مذموم عزائم پاکستان کی سلامتی بالخصوص بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی منظم سازش ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کر رہا ہے اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کوبھارت نے بطور پالیسی پاکستان کے خلاف اپنایا ہوا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ ردعمل گزشتہ ماہ وزیرستان میں ہونے والے بم دھماکے کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جس کی ذمہ داری کالعدم دہشت گرد تنظیم فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) نے قبول کی تھی، دھماکے میں 16 فوجی جوان شہید جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

ان واقعات کے حوالے سے پاکستان کا واضح مؤقف ہے کہ ان حملوں میں بھارت براہِ راست ملوث ہے اور پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے