برطانیہ نے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پابندیاں ختم کردیں

0

برطانیہ نے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پابندیاں ختم کردیں۔ برطانوی ہائی کمشنر پاکستانی ائرلائن سے لندن جانے کی خواہاں۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو برطانیہ کی ایئر سیفٹی فہرست سے نکال دیا گیا ہے، اب تمام پاکستانی فضائی کمپنیاں برطانیہ کے لیے پروازوں کی اجازت حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔
جین میریٹ نے کہا کہ ’میں برطانیہ اور پاکستان کے ماہرین ہوا بازی کی شکر گزار ہوں جنہوں نے بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتری کے لیے مشترکہ کام کیا، اگرچہ پروازوں کی بحالی میں وقت لگے گا لیکن جیسے ہی انتظامی معاملات مکمل ہوں گے، میں اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں سے ملنے کے لیے پاکستانی ایئرلائن سے سفر کی منتظر ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے