اقوام متحدہ، اوآئی سی میں تعاون ناگزیر ہے،اسحاق ڈار
نیویارک( ذیشان شمسی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کے درمیان تعاون کو لازم و ملزوم قرار دیا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارسلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کے درمیان تعاون کی بنیاد اقوام متحدہ کے منشور کے باب آٹھ پر ہے جو عالمی امن و سلامتی کو برقرا ررکھنے کے لئے سلامتی کونسل کی بنیادی ذمہ داری کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے سلامتی کونسل کی کسی بھی توسیع شدہ کیٹگری میں مناسب نمائندگی کا مطالبہ کیا ہے۔
