امریکہ کا ایک بار پھر خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کا اعتراف

0

واشنگٹن( ذیشان شمسی) امریکہ کا ایک بار پھر خطے میں استحکام اور ایران کیساتھ مکالمے میں پاکستان کے کردار کا اعتراف۔امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان، امریکا وزرائے خارجہ ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ میں وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔
مارکو روبیو نے کہا کہ پاکستان کا ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالث کا کردار قابل تعریف ہے، پاکستان نے خطے میں استحکام کے لیےکردار ادا کیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کا بتانا ہے کہ اسحاق ڈار مارکو روبیو ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دوطرفہ تعاون بڑھانے پربات ہوئی، داعش خراسان کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اگست میں اسلام آباد میں پاک امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے