بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا حقیقی سرمایہ ہیں،اسحاق ڈار
نیویارک (ذیشان شمسی )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا حقیقی سرمایہ ہیں، جن کی کاوشوں اور ترسیلات نے ہمیشہ ملکی معیشت کو سہارا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی موثر پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ تین سال کی قلیل مدت میں معاشی اشاریوں کو درست سمت میں گامزن کر دیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام بین الاقوامی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کو تسلیم کر رہے ہیں۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے چھ جہاز گراے جو کہ پاکستان کے لیے فتح مبین تھی۔
