مستونگ، بارودی سرنگ دھماکہ،میجر اور2 جوان شہید
ستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں میجر اور دو فوجی جوان شہید ہوگئے۔جبکہ سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے شہدا میں ضلع نارووال سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ میجر محمد رضوان طاہر، ضلع صوابی کے 37 سالہ نائیک ابن امین، اور ضلع کرک کے لانس نائیک محمد یونس شامل ہیں۔
