نائب وزیراعظم اسحاق ڈار برطانیہ پہنچ گئے

0

اسلام آباد(سعد عمر)نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار برطانیہ کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لندن میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار برطانیہ کی نائب وزیرِاعظم انجیلا رینر، پاکستان کے لیے برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ ہیمش فالکنراور دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شرلی آیورکور بوچوے کے ساتھ ملاقات گریں گے۔
اسحاق ڈار لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے آزمائشی منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے۔اس اقدام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ملک بھر میں اراضی کی دستاویزات سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہے۔
اسحاق ڈار برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان، کشمیری رہنمائوں اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے