وزیراعظم ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے تیانجن پہنچ گئے

0

وزیراعظم محمد شہبازشریف چین کے شہر تیانجن پہنچ گئے ہیں۔
چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی سی پی سی کمیٹی کی وزیر اور سیکرٹری سن مچن اور تیانجن میونسپل پیپلزکانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین اور پارٹی سیکرٹری یویونلن، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے تیانجن ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اطلاعات و نشریات کے وزیر عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان مملکت کونسل کے 25ویں اجلاس اور بیجنگ میں جنگ عظیم دوم میں فسطائیت پر فتح کے اسّی سال پورے ہونے کی تقریبات میں بھی شرکت کرینگے۔
شہباز شریف دورے کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیرِاعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں کرینگے اورپاک چین دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرینگے۔
وزیراعظم چین کی مشہور کاروباری شخصیات اور تجارتی حکام سے بھی ملاقاتیں کرینگے اور دوطرفہ تجارت‘ معیشت اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔
وہ بیجنگ میں منعقد ہونے والی دوسری پاک چین B2B سرمایہ کاری کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے تاکہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میںتعلقات مضبوط بنانے کیلئے نئی راہیں تلاش کی جا سکیں۔
وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شریک دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے