سعودی عرب نے جنگ اورامن میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا،وزیر داخلہ

0

وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران مخلصانہ، برادرانہ اور موثر کردار پر سعودی عرب کی حکومت اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

آج اسلام آباد میں سعودی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے جنگ اور امن کے وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

محسن نقوی نے سعودی سفیر کو بیرون ملک خصوصا سعودی عرب میں بھیک مانگنے میں ملوث منظم گروپوں کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں بھی بتایا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کے تشخص اور سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی شہریوں کے تحفظ کیلئے بھکاریوں کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اختیار کی گئی ہے۔

اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کا ایک برادر اور دوست ملک ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے