چینی ٹیکنالوجی سے قدرتی آفات کی روک تھام میں فائدہ ہوگا،وزیراعظم

0

تیانجن ۔۔۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے قدرتی آفات سے بچائو کیلئے چین کی جدید ٹیکنالوجی کی تعریف کی ہے انہوں نے کہا کہ اس سے قدرتی آفات کی روک تھام میں پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا۔
انہوں نے تیانجن یونیورسٹی میں زلزلے سے بچائو اور اس حوالے سے اقدامات کے قومی ادارے کے دورے کے موقع پر کہا پاکستان حفاظتی اقدامات کو بہتر بنانے اور قدرتی آفات کی تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے چینی ٹیکنالوجی سے مدد حاصل کرسکتا ہے۔
دورے کے موقع پر انہیں آفات سے نمٹنے کے جدید طریقوں اور بچائو کیلئے نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا جس میں بچائو کیلئے طبی آلات سے لیس گاڑیاں اور دوسری احتیاطی تدابیر شامل ہیں۔
انہیں ایک خطہ ایک شاہرہ اقدام کے تحت جاری مشترکہ منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا گیا جن میں ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی میڈیسن کیلئے چین پاکستان مشترکہ لیبارٹری، عالمی طبی تعاون مرکز اور چین پاکستان دوستی ہسپتال کے منصوبے شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے