وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو امدادی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

0

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ہنگامی امدادی ادارے کو دریاؤں میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے پیش نظر امدادی کاروائیوں کی تیاری قبل از وقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے یہ ہدایات بیجنگ سے آج چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران جاری کیں۔
وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں سے مکمل تعاون کر کے حفاظتی اقدامات اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے عوام کو راوی، چناب اور ستلج دریائوں میں بڑھتی ہوئی طغیانی کے حوالے سے عوام کو پیشگی آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو سیلاب کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے