اقوام متحدہ میں اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب پر متعدد ممالک کا واک آؤٹ

0

نیویارک اقوام متحدہ ( پاکستانی نیوز) فلسطین میں بربریت انسانیت سوز مظالم ڈھانے والا نیتن یاہو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار، اسرائیلی وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے موقع پر متعدد ممالک نے بائیکاٹ کر دیا۔ 

اقوام متحدہ کی سالانہ جنرل اسمبلی اجلاس کے چوتھے روز نیتن یاہو کی تقریر کے دوران کئی ممالک کے نمائندے اجلاس سے چلے گئے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو عالمی سطح پر بائیکاٹ کا سامنا ہے، ایران سمیت متعدد ممالک کے رہنما نیتن یاہو کے خطاب کے دوران ایوان سے چلے گئے اور بائیکاٹ کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

کئی رکن ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر سننے سے انکار کیا اور اجلاس سے چلے گئے، نیتن یاہو کی تقریرشروع ہوتےہی متعددممالک کےنمائندے ہال سےواک آؤٹ کرگئے۔

اسرائیل کیخلاف جنرل اسمبلی میں رکن ممالک کے احتجاجاً بائیکاٹ نیتن یاہو کی سفارتی ناکامی ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے