ایران کے جوہری معاہدے میں توسیع کی قرار داد نامنظور
اقوام متحدہ کی جانب سے کل ایران پر بڑے پیمانے پر اقتصادی اور فوجی پابندیاں دوبارہ عائد ہونے کاامکان ہے۔
اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایک قرارداد منظور کرنے میں ناکام رہی جس کے تحت ایران کے 2015 ء کے جوہری معاہدے میں چھ ماہ کی توسیع کی جانی تھی۔
چین اور روس کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کے مسودے کے حق میں چار اور مخالفت میں نو ووٹ دیئے گئے جبکہ2 ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
قرارداد منظوری کیلئے درکار مطلوبہ نو ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
یہ پیش رفت برطانیہ‘فرانس اور جرمنی کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کوخط لکھنے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں ایران پر اپنے وعدے پورے نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ادھر ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عالمی پابندیوں کے دوبارہ نفاذکو غیر منصفانہ اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
