مشہور کامیڈین لکی ڈیئر انتقال کر گئے
مشہور کامیڈین لکی ڈیئر طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 60 برس تھی۔
لکی ڈیئر گزشتہ آٹھ ماہ سے پھیپھڑوں اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث لاہور کے میو ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
تھیٹر، ٹی وی اور فلم کے نامور کامیڈین لکی ڈیئر گزشتہ چالیس سال سے شوبز سے وابستہ تھے۔ انہوں نے سینکڑوں ڈراموں اور فلموں میں اپنی منفرد اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کیا۔
