بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندرا شدید علیل، وینٹی لیٹر پر منتقل

0

 بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندرا کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال داخل کیا گیا ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کی رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 89 سالہ بھارتی لیجنڈری اداکار دھرمیندرا کو ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں وہ اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں، کئی دنوں سے علیل ہیں اور آج صبح حالت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ آج صبح سے اہلِ خانہ کی ہسپتال آمدورفت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، تاہم فی الحال نہ خاندان کی جانب سے اور نہ ہی ہسپتال کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے