شہباز شریف اور شیخ بن زاید النہیان کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد ( پاکستانی نیوز) وزیراعظم شہبازشریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ بن زاید النہیان کی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان اور یو اے ای کی قیادت نے دونوں ملکوں کی دیرینہ شراکت داری کو مستحکم کرنے پر گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر یو اے ای شیخ بن زاید النہیان نے مختلف شعبوں میں روابط کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر غور کیا۔