سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، شاداب خان کی واپسی

0

لاہور(پاکستانی نیوز) سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ 

پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سلمان علی آغا سری لنکا میں پاکستانی ٹی 20 ٹیم کی قیادت کریں گے، وکٹ کیپر بلے باز خواجہ محمد نافع کو پہلی بار ٹی 20 سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ شاداب خان کی کندھے کی سرجری کے بعد ٹی 20 سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان ٹی 20 سکواڈ میں سلمان علی آغا، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان اور عثمان طارق شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے