یو اے ای کی جانب سے سعودی الزامات کی تردید اور یمن میں اپنی افواج کے آپریشنز ختم کرنے کا اعلان

0

یواے ای ( مانیٹرنگ ڈیسک ) عرب امارات کی وزارت دفاع نے یمن میں پیش آئے حالیہ واقعات کے تناظر میں یمن میں موجود اپنی افواج کے مشنز کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے اماراتی مسلح افواج نے سنہ 2019 میں طے شدہ فریم ورک کے تحت دیے گئے فرائض مکمل کرنے کے بعد یمن میں اپنی فوجی موجودگی ختم کر دی تھی اور اُس کے بعد سے اب تک یمن میں امارات کی موجودگی صرف انسدادِ دہشت گردی کے لیے مخصوص ٹیموں کی حد تک محدود تھی اور یہ ٹیمیں متعلقہ بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ ہم آہنگی میں کام کر رہی تھیں۔

اماراتی وزارت دفاع کے مطابق یمن میں حالیہ پیش رفت، اپنے اہلکاروں کی سلامتی اور متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ ہم آہنگی برقرار رکھنے کی غرض سے یو اے ای یمن میں موجود اپنی انسدادِ دہشت گردی ٹیموں کو اپنی مرضی سے ختم کر رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اقدام موجودہ تقاضوں کے جامع جائزے کے تحت کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے