ایران کا 6 امریکی فوجی اڈوں، مختلف اسرائیلی شہروں پر میزائلوں سے حملہ

0

تل ابیب(ویب ڈیسک) ایران نے رات گئے مشرق وسطیٰ میں امریکا کے 6 فوجی اڈوں سمیت اسرائیل کے مختلف شہروں پر میزائلوں سے حملہ کر دیا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے بحرین، عراق، امارات اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، امریکی فوجی اڈوں کے علاوہ ایران نے اسرائیل کے مختلف شہروں پر بھی میزائلوں سے حملہ کیا۔

ایران نے اسرائیلی وزیراعظم کے دفتراور اسرائیلی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر پر بھی حملہ کیا، ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں حملوں میں خیبر میزائل استعمال کیے گئے، تل ابیب، حیفا اور مشرقی بیت المقدس پر بھی حملے کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے