اسلام آباد عدالت میں انوکھا واقعہ: بری ہونے کے بعد عمران خان کے خلاف دوبارہ چالان پیش

0
اسلام آباد عدالت میں انوکھا واقعہ: بری ہونے کے بعد عمران خان کے خلاف دوبارہ چالان پیش

اسلام آباد عدالت میں انوکھا واقعہ: بری ہونے کے بعد عمران خان کے خلاف دوبارہ چالان پیش

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایک غیر معمولی معاملہ سامنے آیا، جہاں پولیس نے عمران خان کے خلاف ایک ایسے مقدمے میں نیا چالان پیش کر دیا جس میں وہ پہلے ہی باعزت بری ہو چکے تھے۔

عدالت نے سابقہ فیصلے کی بنیاد پر کیس کو داخل دفتر کر دیا۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکلا سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران وکیل سردار مصروف خان نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے کہ کسی ملزم کو بری کیے جانے کے بعد اسی مقدمے میں دوبارہ چالان پیش کیا گیا ہو۔

انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسی کچہری میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی کو بری کیا جا چکا ہے۔ اس پر جج شہزاد خان نے ہدایت کی کہ سابقہ عدالتی حکم پیش کیا جائے تاکہ ریکارڈ کی جانچ کی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے