ٹرمپ نے جنگ بندی کو امریکا کی ’مکمل اور شاندار فتح‘ قرار دے دیا
ٹرمپ نے جنگ بندی کو امریکا کی ’مکمل اور شاندار فتح‘ قرار دے دیا
واشنگٹن — ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ہونے والی دو ہفتوں کی جنگ بندی کو امریکا کی “مکمل اور شاندار فتح” قرار دے دیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدہ امریکا کے لیے “سو فیصد کامیابی” ہے اور اس میں کسی قسم کا شک نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جنگ بندی کے تحت ایران کے یورینیم ذخائر کو مؤثر انداز میں کنٹرول کیا جائے گا۔
ٹرمپ کے مطابق چین نے بھی ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا، جس کے باعث یہ معاہدہ ممکن ہو سکا۔
دوسری جانب امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔ ان کے مطابق امریکا مختلف اقسام کی سپلائیز کے ساتھ موجود رہے گا تاکہ خطے میں صورتحال کو مستحکم رکھا جا سکے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ ایک نئے “سنہری دور” میں داخل ہو سکتا ہے اور اس معاہدے کے نتیجے میں بڑے معاشی مواقع پیدا ہوں گے۔