اسلام آباد مذاکرات میں پیش رفت کے باوجود معاہدہ نہ ہو سکا، اختلافات برقرار: ایران

0
اسلام آباد مذاکرات میں پیش رفت کے باوجود معاہدہ نہ ہو سکا، اختلافات برقرار: ایران

اسلام آباد مذاکرات میں پیش رفت کے باوجود معاہدہ نہ ہو سکا، اختلافات برقرار: ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ضرور ہوئی، تاہم اہم نکات پر اختلافات برقرار رہنے کے باعث کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پا سکا۔

اپنے بیان میں انہوں نے مذاکرات کی میزبانی پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ایک اہم سفارتی کوشش تھی جس میں حساس امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز، ایران کے جوہری پروگرام، جنگی ہرجانے، پابندیوں کے خاتمے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے جیسے اہم معاملات زیر بحث آئے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ دو سے تین اہم نکات پر اختلافات برقرار ہیں، جن کے باعث معاہدہ ممکن نہیں ہو سکا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب ذرائع استعمال کرتا رہے گا اور کسی بھی معاہدے میں اپنے جائز مفادات کو نظرانداز نہیں کرے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ مذاکرات مکمل طور پر ناکام نہیں ہوئے، لیکن بنیادی اختلافات کے باعث فوری طور پر کسی بڑے بریک تھرو کا امکان کم دکھائی دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے