شہر میں سوئی گیس کی شدید قلت، ایل پی جی مہنگی ہونے سے عوامی مشکلات میں اضافہ

0
شہر میں سوئی گیس کی شدید قلت، ایل پی جی مہنگی ہونے سے عوامی مشکلات میں اضافہ

شہر میں سوئی گیس کی شدید قلت، ایل پی جی مہنگی ہونے سے عوامی مشکلات میں اضافہ

شہر میں سوئی گیس کی قلت نے شدت اختیار کر لی ہے، جس کے باعث حکومت کی جانب سے مقررہ اوقات میں بھی گیس کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جا سکی۔

گیس کی عدم دستیابی کے نتیجے میں شہریوں کا رجحان ایل پی جی کے استعمال کی طرف بڑھ گیا ہے، جس سے مارکیٹ میں اس کی قیمتیں بھی تیزی سے بڑھ گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایل پی جی 490 سے 520 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، جو عام صارفین کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ سوئی گیس کے باقاعدہ بل ادا کرنے کے باوجود روزمرہ ضروریات کے لیے مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں، جس سے گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے۔

متاثرہ افراد نے شکایت کی ہے کہ اس صورتحال میں خاص طور پر سفید پوش طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے، جبکہ حکومتی سطح پر فوری اور مؤثر اقدامات نظر نہیں آ رہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے