اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے مذاکرات بغیر معاہدے کے ختم، خطے میں کشیدگی برقرار

0
امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات نے معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ڈالی، ایرانی میڈیا

امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات نے معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ڈالی، ایرانی میڈیا

اسلام آباد میں ہونے والے ایران اور امریکا کے اہم مذاکرات کسی بھی حتمی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں فریقین کئی بنیادی امور پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام رہے، تاہم اس کے باوجود آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال میں فوری تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے واپس روانہ ہو گئے ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مذاکراتی عمل فی الحال تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد خطے میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے