وزیراعظم شہباز شریف کا ہنگامی دورۂ سعودی عرب متوقع، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اہم مشاورت
وزیراعظم شہباز شریف کا ہنگامی دورۂ سعودی عرب متوقع، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اہم مشاورت
اسلام آباد: شہباز شریف جلد سعودی عرب کے اہم دورے پر روانہ ہونے والے ہیں، جہاں وہ اعلیٰ قیادت سے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے خصوصی دعوت دی گئی ہے، جس کے بعد دورے کی تاریخ اور شیڈول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
اس دورے کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات اور مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا یہ اہم دورہ آئندہ 48 گھنٹوں میں متوقع ہے، جس میں وہ سعودی قیادت کے ساتھ عالمی اور علاقائی امور پر مشاورت کریں گے۔