سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر اعتماد برقرار
سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر اعتماد برقرار
اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے وحدت پولٹری فارم کے ابتدائی عوامی پیشکش (IPO) کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت کمپنی 50 ملین نئے اور 3.1 ملین پرانے شیئرز فروخت کے لیے پیش کرے گی۔
یہ آئی پی او بک بلڈنگ طریقہ کار کے ذریعے کیا جائے گا، جس میں 70 فیصد شیئرز ادارہ جاتی اور بڑے سرمایہ کاروں کے لیے مختص ہوں گے، جبکہ 30 فیصد شیئرز عام سرمایہ کاروں کو فراہم کیے جائیں گے۔
رواں مالی سال کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں یہ آٹھواں آئی پی او ہوگا، جو مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹس مضبوط اور مستحکم ہیں، جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کو آسان بنایا گیا ہے۔ انہوں نے عوام کو آن لائن اکاؤنٹ کھول کر سرمایہ کاری کے ذریعے ملکی معاشی ترقی میں حصہ ڈالنے کی بھی ترغیب دی۔