چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پی ایس ایل ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

0
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پی ایس ایل ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پی ایس ایل ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک ٹیموں کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔

یہ عشائیہ دو دریا کے خوبصورت مقام پر واقع ایک ریستوران میں دیا گیا، جہاں پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے اراکین نے شرکت کی۔

تقریب کا مقصد کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ایک خوشگوار ماحول فراہم کرنا اور لیگ کے دوران باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

عشائیے کے دوران کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف نے غیر رسمی ماحول میں وقت گزارا اور ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کیا، جس سے ایونٹ کی مثبت فضا کو مزید تقویت ملی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے