پاکستان کی اعلیٰ قیادت کا سعودی عرب کا اہم دورہ، خطے میں امن پر مشاورت متوقع
پاکستان کی اعلیٰ قیادت کا سعودی عرب کا اہم دورہ، خطے میں امن پر مشاورت متوقع
مشرقی وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جب وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بدھ کی شام ملاقات متوقع ہے، جو ان کے ساحلی محل میں ہوگی اور اسے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم جمعرات کی شب واپس روانہ ہوں گے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے مطابق خطے میں مذاکرات سے متعلق پیش رفت میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی موجودگی کا بھی قوی امکان ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں ایران اور امریکا کے درمیان آئندہ مذاکرات، جنگ بندی میں توسیع، آبنائے ہرمز کی صورتحال اور پہلے دور کی پیش رفت سمیت اہم علاقائی امور زیر بحث آئیں گے۔
پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت اس موقع پر سعودی قیادت کا مالی معاونت اور تعاون پر شکریہ بھی ادا کرے گی، جبکہ خطے میں استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کو مزید آگے بڑھانے پر زور دیا جائے گا۔