پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول، معاشی سپورٹ میں اہم پیشرفت
پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول، معاشی سپورٹ میں اہم پیشرفت
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی فنڈنگ موصول ہو گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے تصدیق کی ہے کہ یہ رقوم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 15 اپریل کو سعودی وزارتِ خزانہ کی جانب سے منتقل کی گئی ہیں۔
معاشی ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کے لیے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی یقین دہانی بھی کرائی ہے، جو مالی استحکام کے لیے اہم پیشرفت قرار دی جا رہی ہے۔
قبل ازیں وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی مالی معاونت جلد فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ 5 ارب ڈالر کے پہلے سے موجود ڈپازٹس کی مدت میں سالانہ رول اوور کے بجائے تین سال کی توسیع پر بھی پیش رفت ہو رہی ہے، جس کے تحت یہ میچورٹی 2028 تک بڑھ سکتی ہے۔