ٹرمپ کا دعویٰ: ایران جنگ بندی پر راضی، جوہری ہتھیار ترک کرنے کا اعلان
ٹرمپ کا دعویٰ: ایران جنگ بندی پر راضی، جوہری ہتھیار ترک کرنے کا اعلان
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی میں مزید توسیع کی ضرورت نہیں رہی کیونکہ ایران اب ان شرائط پر آمادہ ہو گیا ہے جنہیں وہ پہلے مسترد کرتا تھا۔
ٹرمپ کے مطابق ایران نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ نہ تو جوہری ہتھیار بنائے گا اور نہ ہی اپنے پاس رکھے گا، بلکہ اپنے جوہری مواد کو بھی حوالے کرے گا۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کی عسکری صلاحیتیں بری طرح متاثر ہو چکی ہیں اور اب نہ ان کے مؤثر لیڈرز باقی رہے ہیں اور نہ ہی فضائیہ، بحریہ یا زمینی فوج کی وہ طاقت موجود ہے۔