بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری

0
بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری

بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم (NOTAM) جاری کرتے ہوئے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی ہے، جس کے بعد یہ پابندی دوسرے سال میں داخل ہو گئی ہے۔

نوٹم کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ، لیز پر لیے گئے، کمرشل اور فوجی طیارے اب مزید ایک ماہ تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔ پابندی 24 مئی 2026ء صبح 5 بجے تک برقرار رہے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود 23 اپریل 2025ء سے بند کر رکھی ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں بھارتی ایئرلائنز کو طویل روٹس اختیار کرنے پڑ رہے ہیں، جس سے انہیں اضافی

وقت اور ایندھن کے باعث اربوں روپے کے نقصانات کا سامنا ہے۔

حکام کے مطابق فضائی حدود سے متعلق یہ فیصلہ سیکیورٹی اور پالیسی بنیادوں پر برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ صورتحال کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے