امریکا کی جانب سے ایرانی تجارتی جہاز کی ضبطی، ایران نے معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

0
امریکا کی جانب سے ایرانی تجارتی جہاز کی ضبطی، ایران نے معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

امریکا کی جانب سے ایرانی تجارتی جہاز کی ضبطی، ایران نے معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایران نے امریکا کی جانب سے اپنے تجارتی جہاز کی مبینہ ضبطی کے معاملے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور معاملہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور عالمی بحری تنظیم کے سامنے اٹھا دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی اقدام نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ اس کے خطے اور عالمی امن پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ جہاز، اس کے عملے اور ان کے اہلخانہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جہاز پر کارروائی کے دوران عملے اور ان کے خاندانوں کو مبینہ طور پر دھمکیاں بھی دی گئیں، جو کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹ کام (CENTCOM) کی جانب سے جاری بیان اور ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی میرینز نے ایرانی جہاز پر کارروائی کرتے ہوئے اسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

یہ معاملہ ایران اور امریکا کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتا ہے، جبکہ عالمی سطح پر اس پر سفارتی ردعمل بھی سامنے آ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے